حکومت کو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں،شیخ رشید

369
مولانا فضل الرحمن وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں ہے، چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ہے ورنہ انہیں کوئی گھاس بھی نہیں ڈال رہا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے میرے خلاف 25 تھانوں میں درخواست دی ہے، 2 میں ضمانت ہو گئی ہے، یہ لوگ چین سے امداد ملنے کا شور مچا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے، عوام کی اکثریت حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے، حکومت کو بے ساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں،بے ساکھیوں کے گرتے ہی امپوٹڈ حکومت دھڑام سے گر جائے گی۔