سندھ کے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

491
police stations

 کراچی:آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے تمام پولیس اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریفک پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے شولڈر کیمرے بھی منگوالیے ہیں۔

یہ بات انہوں نے سینٹرل پولیس آفس میں قائم اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سندھ پولیس کے گریڈ 21 کے افسر آئی جی بننے کے بعد ان کی ترجیحات میں پولیس کلچر کو بہتر بنانا بھی شامل ہے، اس سلسلے میں سب سے پہلے سندھ بھر کے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس منصوبے پر کام شروع ہوچکا ہے، ڈسٹرکٹ سینٹرل سے اس کا آغاز ہوگیا ہے اور بیشتر تھانوں میں تنصیب کا عمل مکمل ہوچکا، ایک تھانے میں کم سے کم چار کیمرے لگائے جارہے ہیں جن میں مرکزی دروازہ ، ڈیوٹی افسر کا کمرہ ، تھانے کا لاک اپ اور کوریڈور شامل ہیں۔