لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس اکثریت تو ہے نہیں بجٹ کیسے پیش کریں گے، چوہدری شجاعت حسین سے کوئی مسئلہ نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ حکومت والے اپنی اوقات میں رہیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ (ن) کے رویے پر ہے۔اجلاس میں گڑبر کا معاملہ سوالیہ نشان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے پاس اکثریت نہیں، انہوں نے بجٹ کیا پیش کرنا ہے۔اسمبلی کے جن لوگوں نے بجٹ انتظام چلانا ہے اگر انہیں کو اٹھا لیں تو کیسے کام چلے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کو حمزہ شہباز نہیں،پولیس چلا رہی ہے۔پنجاب کو پولیس ریاست بنا دیا گیا ہے۔حمزہ کے اسپیکرشپ بچانے کے الزام پر خواجہ آصف کا فقرہ کافی ہے۔کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین سے کوئی مسئلہ نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔حکومت والے اپنی اوقات میں رہیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں۔