مخدوم شاہ محمود قریشی کی66ویں سالگرہ22جون کو منائی جا ئیگی

245

تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی66ویں سالگرہ22جون کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد،ملتان سمیت دیگر علاقوں میں منعقدہ سالگرہ تقریبات میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے اہم سیاسی و مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مخدوم شاہ محمود قریشی22جون 1956ء کو پیدا ہوئے وہ جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں پنجاب کے گورنر مخدوم سجاد حسین قریشی کے فرزند ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے1985ء  سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا

وہ ملتان سے ایم پی اے منتخب ہو کر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف کی صوبائی کابینہ میں بطور وزیر خزانہ شامل ہو گئے۔1993ء کے عام انتخابات کے موقع پر وہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایم این اے منتخب ہوئے اور وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی کابینہ میں وزیر زراعت بنے2001ء میں وہ ملتان کے ضلع ناظم بنے فروری2008ء میں وہ جہانیاں سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے

اور بعدازاں ملتان سے ایم این اے بنے اور مارچ2008ء میں وہ وزیر خارجہ بن گئے وہ9فروری2011ء وزیر خارجہ رہے نومبر 2011ء میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا وہ 27نومبر 2011کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

اور قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور وزیر خارجہ رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان میں درگاہ نشین اور روحانی پیشوا بھی ہیں۔