قومی اسمبلی بھارت میں ہونیوالے قابل مذمت واقعہ کیخلاف قرارداد منظور کرے، وزیراعظم

627

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں بھارت میں ہونے والے قابل مذمت واقعہ کے خلاف قرارداد مںمنظورکی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پرقومی اسمبلی میں بات ہونا چاہئیے۔

ایوان اس واقعہ کے خلاف قرارداد منظورکرے۔ قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت کے معاملے پربات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کی ہرزہ سرائی نے دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دل کا خون کیا ہے جس پرتمام مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔