بلوچستان کو ریگستان بنانے والوں کو عوام مسترد کر دیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

514
People reject

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے۔جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کی کوئٹہ لسبیلہ میں بھی عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ بلوچستان کو ریگستان بنانے والوں کو عوام مسترد کر دیں۔

جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ بار بارووٹ لیکر اسمبلی جانے والوں کی غفلت کوتاہی وناکامی کی وجہ سے آج بلوچستان ویران ریگستان بناہوا ہے شہرودیہات میں پینے کا صاف پانی تک میسرنہیں ہر طرف لوٹ مار جاری اقرباءپروری ،رشوت کرپشن وکمیشن مافیا قوم پر مسلط ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی قوم کو لٹیروں سے نجات دلائیگی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں حق دو تحریک نے گوادر ڈویژن میں بھر پور کامیابی حاصل کی انشاءاللہ یہ جماعت اسلامی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور ہم خدمت ودیانت سے عوام کی خدمت کرکے بدعنوانی بدامنی تعصب ونفرت کا خاتمہ کریں گے جماعت اسلامی بلوچستان کومعاشی آئینی حقوق دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔پی ٹی ایم بھی پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جماعت اسلامی چہروں نہیں نظام کی تبدیلی چاہتی ہے۔