پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے، بجٹ میں نئے ٹیکسز کی خوشخبری آئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہونے جا رہے ہیں، جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہو رہے ہیں وہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، پی پی217 میں 70 کروڑ روپے کے کام کروا رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی دھاندلی نہیں مانیں گے، علی حیدر گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹس پر فوجداری مقدمہ بنتا تھا، علی حیدر گیلانی پر مقدمہ ہو گیا ہے۔ پولنگ اسکیم پولنگ سے ایک ماہ قبل جاری کی جائے، پولنگ اسٹاف انتظامیہ سے مل کرپولنگ عملہ تعینات کروا رہے ہیں۔