22 کروڑ آبادی کے لئے 700 ارب کا بجٹ ناکافی ہے، احسن اقبال

269

 اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 22 کروڑ آبادی کےلئے 700 ارب کا ترقیاتی بجٹ ناکافی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ،وزیر توانائی خرم دستگیر اور معاشی ٹیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ جب 2018 میں نواز لیگ کا اقتدار ختم ہوا تو اس کے بعد سب سے زیادہ متاثر ملک کا ترقیاتی بجٹ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ اکنامک سروے میں جو اعداد و شمار دیے گئے ہیں وہ پوری طرح معیشت سے متعلقہ نہیں ہیں۔(ن) لیگ نے اپنے گذشتہ دور میں ملک کا دفاعی بجٹ اور ترقیاتی بجٹ برابر ہوگیا تھا جو 1000 ارب دونوں شعبوں کےلئے تھا۔

احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف حکومت نے اس سال کے شروع میں 950 ارب کا ترقیاتی بجٹ دیا تاہم اسے 550 ارب کر دیا گیا اور آخری سہ ماہی میں تو خزانے میں پیسہ نہ ہونے سے کوئی ترقیاتی فنڈ ریلیز نہیں کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ 22 کروڑ آبادی کے لیے 700 ارب کا ترقیاتی بجٹ ناکافی ہے اور 2000 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہی ملک کی ترقیاتی ضروریات کو پوری کر سکتا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ بنگلہ دیش اور انڈیا ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔ ‘انھوں نے کہا کہ نیشنل ٹرن آراو¿نڈ کانفرنس بلائی جائے گی تاکہ ایک چارٹر آف اکنامی پر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔