رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کرگئے ،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عامر لیاقت انتقال پر اظہار افسوس کیا اور تعزیت کی دعا کی ۔
صدر مملکت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا عامر لیاقت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی عامر لیاقت حسین کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔