پشاور پولیس نے اسلحہ نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران مزید 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ ارمڑ یوسف جان نے 2افراد کو گرفتار کر لیا جن میں محمد یونس ولد علی شیر، محمد قاظم شاہ ولد میاں داود شامل ہیں۔
دونوں ملزمان کو ارنڈوخوڑناکہ بندی سے گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ضلع نوشہرہ اور پشاور سٹی سے ہے جن کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ جن میں دو عدد رپیٹر اوردو عدد پستول سمیت درجنوں مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لیے گئے ۔
گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزیدتفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔