محکمہ موسمیات نے سرگودھا سمیت ڈویژن بھر کے چاروں اضلاع میں 10جون تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے چاروں خوشاب میانوالی بھکر میں 10جون تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا
جس سے ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10جون کے بعد ڈویژن کے مختلف علاقوں میں اچھی بارش کی توقع ہے تاہم لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تاکہ گرمی کی شدت سے بچنے میں مدد مل سکے۔