ایک اور ایرانی جوہری سائنسدان کی پر اسرار موت

460

ایران کے ایک جوہری سائنسدان پر اسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔ میزائل اور ڈرون سائنسدان ایوب انتظاری کی مشتبہ موت کے بعد ایرانی میڈیا نے صوبہ اصفہان میں نطنز کی تنصیب میں پراسرار حالات میں ایک اور ایرانی سائنسدان کی موت کا انکشاف کیا۔

اگرچہ ایران کے سرکاری ذرائع نے جوہری سائنسدان کی موت کا تذکرہ نہیں کیا، لیکن ایرانی اور اسرائیلی ویب سائٹس نے کامران ملا پورنامی جوہری سائنسدان کی موت کا انکشاف کیا۔

ملاپور نطنزجوہری تنصیب میں کام کر رہے تھے۔ جبکہ فارسی زبان میں سوشل میڈیا سائٹس اور ٹیلی گرام چینلز کامران ملاپور کی موت کی خبروں سے بھرے پڑے ہیں اور ان کی تصاویر شائع کی گئیں۔