اسلام آباد: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کا 26 رکنی اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمان ٹیم کے نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا مہمان ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان روانہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ مہمان ٹیم ملتان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد آنے کے بعد ملتان روانہ ہوگئی ہے، ملتان پہنچنے کے بعد کھلاڑی آج آرام کریں گے، کل سے وہ ملتان اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔