ن لیگ کی سیاست کو خطرہ لاحق ہے ، اسد عمر کا دعوی

297

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ عدالتوں میں الیکشن روکنے کےلئے درخواستیں لے کر جارہی ہے۔ ن لیگ میں ایک دھڑا جان چکا ہے ان کی سیاست کو خطرہ لاحق ہے، ہفتہ کو اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ن لیگ میں ایک دھڑا جان چکا ہے۔

ان کی سیاست کو خطرہ لاحق ہے، یہ عدالتوں میں الیکشن روکنے کے لیے درخواستیں لے کر جا رہے ہیں، ن لیگ میں ایک گروپ کھڑا ہوگیا ہے جس سے ان کی تباہی ہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ ملکی ادارے اربوں کی کرپشن کے کیس میں وزیراعظم اور وزیراعلی کی حراست کا مطالبہ کر رہے ہیں، 22 کروڑ کی آبادی اور ایٹمی طاقت والے ملک پر کیسے حکمران مسلط کردیے گئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی دو ماہ سے جتنی متحرک ہے پہلے کبھی نہیں تھی، 25مئی کو حکومت کی جانب سے بربریت کی گئی، عمران خان اور ہمارے ورکرز کھڑے ہیں، وکلا برادری ہمیشہ برے وقت میں ہمارے ساتھ کھڑی رہی ہے، قوم، وکلا اور ہم تیار ہیں، جلد ہی آپ سب کو آزادی ملے گی، پاکستان میں آنے والا وقت روشن ہے۔