عمران خان نے قیمتیں کم کر کے پھنسایا تو آپ پھنسے کیوں، سینیٹر فیصل جاوید

228

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے قیمتیں کم کر کے اِنہیں پھنسایا ہے تو جناب آپ پھر سازش کر کے آکر پھنسے کیوں؟

سینیٹر فیصل جاوید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ حکومت پر تنقید کی اور سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کہتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قیمتیں کم کر کے اِنہیں پھنسایا، تو جناب آپ پھر سازش کر کے آکر پھنسے کیوں؟ 

عمران خان نے تو نہیں کہا تھا کہ آپ حکومت میں آئیں اور پھنسیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے تو خود ہی اگست 2023 تک بہتر اکنامک مینیجمنٹ کرنا تھی اور مزید قیمتیں کم کرنا تھیں۔ 

سینیٹر فیصل جاوید کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ اور اگر آپ سازش سے نہ آئے ہوتے تو پھر کیا رکاوٹ تھی کہ روس سے سستا معاہدہ نہیں کیا، وہ بھی تو عمران خان ہی کر رہے تھے تو آپ اس سے عوام کے لیے فائدہ اٹھاتے، مگر آپ نے تو اپنے اور بیرونی قوتوں کے فائدے کو دیکھنا ہے عوام کے نہیں۔