یہ حکومت نہیں پاکستانی عوام پر عذاب ہے، شاہ محمود قریشی

303

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے  رہنما  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو عوام کو ” ریلیف ” دینے کے بہانے مسلط کئے گئے وہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 60 روپے اور بجلی کے ٹیرف میں ایک دن میں47فیصد کا ہوشربا اضافہ کر چکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کا کہنا تھا کہ یہ حکومت نہیں پاکستانی عوام پر عذاب ہے۔ ملک مزید انکی نااہلی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، امپورٹڈحکومت نامنظور۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے، مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں دو دفعہ اضافہ حکومت کی نااہلی ہے۔