انٹر اسکول جے ٹی آئی ٹینس چیمپئن شپ

346

کراچی: کراچی کے مقامی کلب میں ہونے والی انٹر اسکول جے ٹی آئی ٹینس چیمپئن شپ میں چاروں اضلاع کے 40 سے زائد اسکول کے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مشرف علی راجپوت ڈپٹی ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کراچی مہمان خصوصی کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مبینہ، سابق ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن مسٹر راجپیر بھی موجود تھی

،صدر کراچی ٹینس ایسوسی ایشن محمد خالد رحمانی نے کہا کہ پی ٹی ایف اور آئی ٹی ایف کے جونیئرز ٹینس انیشی ایٹو پروگرام آٹھویں انٹر ا سکول جے ٹی آئی مقابلے کا انعقاد کر رہے ہیں۔ایس ٹی اے نے صوبہ سندھ کے کئی اضلاع میں مختلف اسکولوں اور کلبوں میں جالی، کھمبے، ریکٹس اور بالز سمیت جےٹی آئی کا سامان فراہم کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی فرح ریاض کراچی ریجن کے لیے ایس ٹی اے کی جے ٹی آئی کوآرڈینیٹر ہیں، جو انتہائی مستعدی اور مؤثر طریقے سے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ارم بخاری، سندھ ٹینس ایسوسی ایشن بیچ ٹینس کی کوآرڈینیٹر، سرور حسین کے ٹی اے،رئیسہ اشفاق، کے ٹی اے،اس موقع پر اسکول کے کھیلوں کے اساتذہ بھی موجود تھے۔

نتائج گورنمنٹ جٹ لائن ا سکول کے محمد حسیب نے بوائز سنگلز کا ایونٹ جیتا انہوں نے خداداد کالونی گورنمنٹ اسکول کے ذیشان کو ہرا دیا۔گرلز مقابلوں میں تسبیحہ پرویز نے جٹ لائن گورنمنٹ اسکول کی ماہنور کو ہرایا۔انٹرنیشنل لان ٹینس کی محترمہ نسیم احمد ٹینس کے فروغ کے لیے مکمل تعاون یعقین دلایا.