چاچا کرکٹ کی دورہ امریکا میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل

452

واشنگٹن: چاچا کرکٹ کی دورہ امریکا کے دوران طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چاچا کرکٹ ریاست ورجینیا میں کرکٹ میچ کے دوران سخت گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے، میچ انتظامیہ نے فوری ہسپتال پہنچا دیا جہاں ان کا طبی معائنہ ہوا جس میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے چاچا کرکٹ کے طبی ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔