آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

376

سڈنی: آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اب وہ دورہ سری لنکا کے دوران پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہیڈ کوچ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کے ساتھ دورہ سری لنکا کیلئے روانہ نہیں ہوسکے ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ وہ سری لنکا کیخلاف آٹھ جون سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو جوائن کرلینگے، ان کی غیر موجودگی میں اسسٹنٹ کوچ مائیکل ڈی وینوٹو کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ؎، دورہ سری لنکا ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کوچ مقرر ہونے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہے انہیں دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ آسڑیلیا نے عبوری کوچ مقرر کیا تھا جس کے بعد ان کی تعیناتی بطور ہیڈ کوچ کردی گئی تھی۔