ایشیاء ہاکی کپ پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان کی بنگلا دیش کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست

365

جکارتہ: انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیاء ہاکی کپ کے پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے ہرادیا.تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ کی پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دیدی.

پاکستان کی جانب سے 11ویں منٹ میں رضوان علی نے 16ویں اور 32ویں منٹ میں مبشر علی نےدو گول سکور کئے. تینوں گول شارٹ کارنر کے زریعے کئے گئے. پاکستان کی جانب سے چوتھا فیلڈ گول افراز نےپانچواں فیلڈ گول 39ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نےچھٹا فیلڈ گول 48ویں منٹ میں عمر بھٹہ نےساتواں فیلڈ گول 53ویں منٹ میں اعجاز احمد نےکھیل کے آخری منٹ میں آٹھواں فیلڈ گول غضنفر علی نےا سکور کیا.