کو ئٹہ(نمائندہ جسارت )بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میںقومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود ٹول پلازہ کے قریب قومی شاہراہ پر گل محمد کو کار والے نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا نعش کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔