عمران خان پاکستان میں تم واحد تم ہو جس کا اسرائیل سے خاندانی واسطہ ہے،مریم نواز

295

لاہور(نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اسرائیل سے خاندانی واسطہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان،پاکستان میں واحد تم ہو جس کا اسرائیل سے خاندانی واسطہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کا کہنا تھاکہ جھوٹے خط، جھوٹی عالمی سازش، قتل کا جھوٹا ڈرامافیل ہونے اور تاریخ کے سب سے ناکام لانگ مارچ کے بعد اب اسرائیل وفد بھیجے جانے کی انتشار خان کی ایک اور دو نمبری ہے۔ فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہو جس کا اسرائیل سے براہ راست خاندانی واسطہ ہے۔ن لیگی کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی انتخابی مہم چلانے والے میں تمہیں وارننگ دیتی ہوں جھوٹ بولنے سے باز آجا ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا تھا کہ ایک تصویر آئی ہے کہ ایک پاکستانی وفد پہلی بار اسرائیل گیا، یہ اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، یہ لوگ بھارت سے بھی سمجھوتا کر کے کشمیریوں کو بیچیں گے۔ اپنے پیغام میں مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین کو’’ فتنہ خان ‘‘کہتے ہوئے کہا کہ تاریخ کا سب سے ناکام لانگ مارچ تمہار ا رہا اور اب وفد اسرائیل بھیجنے جانے کی انتشار خان کی ایک اور دو نمبری سامنے آگئی ہے۔