بھارت کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والی 81 تنصیبات ختم کردے گا‘ رپورٹ

363

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے 4سالوں کے دوران کوئلے سے چلنے والی 81تنصیبات کو مرحلہ وار ختم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ بات نئی دہلی میں وفاقی وزارت بجلی نے اپنے اعلیٰ حکام اور وفاقی حکومت کو ایک خط میں بتائی ہے۔ وزارت بجلی نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے 81تنصیبات سے بجلی کی پیداوار میں 58ارب کلو واٹ کی کمی ہو گی ۔ اس طرح کاربن کے اخراج میں 6کروڑ 20لاکھ ٹن کمی ہو سکے گی۔