چیف آف آرمی ا سٹاف انٹرکلب ہاکی ٹورنامنٹ باچا خان وائٹ نے جیت لیا

266
پشاور:چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بنوں کا کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو

پشاور( جسارت نیوز)باچا خان وائٹ ہاکی کلب نے باچا خان ہاکی کلب کو 2-0 سے شکست دیکر چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب بنوں ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا تحصیل ممبر ملک شکیل خان مہمان خصوصی تھے۔ ریجنل اسپورٹس افسر سوات کاشف فرحان، سابق ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر حبیب اللہ خان، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر محمد یونس، سیکرٹری عظیم باچا، کوچ برکت علی، سابق سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن رفیع اللہ اور عرفان جاوید بھی موجود تھے قاضی محب ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں باچا خان وائٹ کے سمیع اللہ نے 14ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی 58ویں منٹ میں جمیل بوستان نے گول کرتے ہوئے برتری 2-0کر دی۔