کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے گندھارا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی اسکیم 33 کو سپر ہائی وے مویشی منڈی میں زبردستی شامل کرنے سے متعلق درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو نجی سوسائٹی کو منڈی میں شامل کرنے سے روک دیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں گندھارا ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی اسکیم 33 کو سپر ہائی وے مویشی منڈی میں زبردستی شامل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سوسائٹی کو منڈی میں شامل کرنے پر عدالتی احکامات موجود ہیں۔ ایک بار پھر ہماری سوسائٹی کو زبردستی منڈی میں شامل کیا گیا۔ منڈی لگانے سے سوسائٹی کے ترقیاتی کام تباہ ہو جائیں گے۔ عدالت نے اسٹیشن کمانڈر، سی ای او ملیر کنٹونمنٹ بورڈ، صدر، او آئی سی مویشی منڈی، ایس ایچ او سچل کو نوٹس جاری کردیئے۔
عدالت نے نجی سوسائٹی کو مویشی منڈی کا حصہ بنانے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مویشی منڈی انتظامیہ کو نجی سوسائٹی منڈی میں شامل کرنے سے روک دیا گیا۔