تہران: پاکستانی ایتھلیٹ معید بلوچ نے شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے ایران میں منعقدہ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچ بولٹ کہلانے والے ایتھلیٹ معید بلوچ چار سو میٹر کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر آئے، انہوں نے 46 عشاریہ 73 سیکنڈ میں چار سو میٹر کا فاصلہ طے کرکے پاکستانی ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔
چیمپئن شپ میں پاکستان، ایران، عراق، عمان اور قطر سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔