محمود الرشید کی حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

269

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔

پنجاب کے سابق وزیر میاں محمود الرشید کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیاہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ نہیں رہے، وہ اب اکثریت کھو چکے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز غیر قانونی طور پر وزیراعلیٰ کا منصب استعمال کر رہے ہیں لہذا انہیں منصب سے ہٹایا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمود الرشید کی درخواست پر کہا کہ آپ کی درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ سنیں گے۔