ملک میں انتشار کی سیاست کیلیے کوئی جگہ نہیں ‘ احسن اقبال

219

بدوملہی (آ ن لائن)ملک میں انتشار کی سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے لانگ مارچ اور دھرنوں کی آڑ میں حکومتیں تبدیل نہیں کی جاسکتی جب بھی ملک ترقی کی جانب چلنا شروع ہوتا ہے تو عمران نیازی ملکی ترقی کی روکنے کے لیے لانگ مارچ اور دھڑنوں کی کال دے دیتا ہے۔ ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے یوسی بدوملہی کے سابق چیئرمین چودھری امجد فاروق گجر کے ڈیرے پر پارٹی کارکنان اور سیاسی ورکرز سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نے اپنے چار سالہ دور میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرائے گئے ۔ہمارا مشن عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے ۔ ان شا اللہ بہت جلد کام شروع ہوگے ،عمران نیاز ی سیاست اور اخلاخیات سے بہت دور ہیں۔ان کا کام اور مشن صرف انتشار پھیلا نا ہے لیکن ان کی ہر سازش کو ناکامی کا سامنا رہے گا۔ ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام اچھی طرح پہنچان چکی ہے ۔