حیدرآباد کے ہاکی کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی کا ازالہ نہ ہوسکا

358

حیدر آباد (جسارت نیوز ) حیدرآباد کے ہاکی کے کھلاڑیوں کا پی ایچ ایف اور سیکریٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن سے احتجاج بے سود ثابت ہوا۔ سیکریٹری ڈی ایچ اے حیدرآباد اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دست راست اسلم خان نیازی نے رات کی تاریکی میں اپنی اور اپنی مند پسند ٹیموں کا خودساختہ فیصلہ کرکے فوٹو سیشن میں 2 سیمی فائنل ظاہر کرکے اگلے دن اپنی ٹیم نواب حمیداللہ ٹنڈو جام اور سمیع عابد ہاکی کلب ٹنڈو جام کا فائنل کراکے دونوں ٹیموں کو اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرالیا۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری قمر ہاکی الیون حیدرآباد رضوان تنویر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثر کلبوں کے آفیشلز اور کھلاڑی امید لگائے بیٹھے رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سندھ کے سیکریٹری کھلاڑیوں کی جائز شکایات پر کوئی ایکشن لیتے ہوئے ہاکی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے۔