ہاکی فیڈریشن کے صدر کرسی چھوڑنے کو تیار نہیں ، انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

370

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایشیا ہاکی کپ میں ورلڈ کپ کوالیفائی نہ کرنے کی وجوہات جانچنے کیلئے اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں اولمپیئن ناصر علی, کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ پر مبنی تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایشیا ہاکی کپ جکارتہ میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس اور ورلڈ کپ کوالیفائی نہ کرنے کی وجوہات جانچنے کے حوالے سے اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی. کمیٹی میں اولمپیئن کلیم اللہ کے علاوہ اولمپیئن ناصر علی اور کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ بھی شامل ہونگے.انکوائری کمیٹی قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد 20 جون تک اپنی رپورٹ پی ایچ ایف صدر کو جمع کرائے گی.رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرکے انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔