اسلام آباد میں عمران خان ،اسد عمر اور شاہ محمود کیخلاف مقدمات درج ،پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف پھر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

507

اسلام آباد/ لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں16مقدمات درج کر لیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں شیریں مزاری، زرتاج گل، علی امین گنڈا پور اور خرم نواز کے نام بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمے میں راستوں کی بندش، کار سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات تھانہ آبپارہ، تھانہ ترنول، کوہسار، بہارہ کہو، رمنا، سیکرٹریٹ اور تھانہ لوہی بھیر میں درج کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہفتے کوچھٹی والے دن سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور ان کے بھائی فراز احمد کی حفاظتی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی اور دونوں رہنمائوں کی 10