حیدرآباد (نمائندہ خصوصی) شہزاد احمد شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو سندھ کے (چیئرمین)، عثمان دانش (صدر)، راؤ لقمان (سینئر نائب صدر) اور ناصر احمد (جنرل سیکریٹری) منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو سندھ کی ایگزیکیٹیو کونسل کا اجلاس شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے صدر شہزاد احمد اور جوائنٹ سیکریٹری یاسین احمد کی زیر نگرانی گزشتہ دنوں حیدراآباد میں منعقد ہوا اجلاس میں ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ ممبران اور بلیک بیلٹ انسٹرکٹرز نے شرکت کی۔ مزکورہ اجلاس میں سال 2022 تا 2025 تک کے لیے صوبائی ایسوسی ایشن کی نئی باڈی کا انتخاب کیا گیا- سندھ کی صوبائی باڈی کے عہدیداروں کا انتخاب شو ہینڈ کے ذریعے کیا گیا۔شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو( سندھ) کے نومنتخب عہدیداران میں چیئرمین شیہان شہزاد احمد (کراچی)، پریزیڈنٹ سینسی عثمان دانش (کراچی)، سینئیر وائس پریزیڈنٹ راؤ لقمان (شہداد پور)، وائس پریزیڈنٹ راحیل احمد (حیدرآباد)، راجہ غضنفر (کراچی) اور عبدالسلام بروہی (ٹنڈوالہیار)، جنرل سیکریٹری ناصر احمد (کراچی) منتخب ہوئے۔