جکارتہ(نمائندہ خصوصی)ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے 5ویں پوزیشن کے سیمی فائنل میچ میں اومان کو2 کے مقابلے میں5 گول سے شکست دے دی، رضوان علی نے 2 گول اسکور کیے، گرین شرٹس کو پانچویں پوزیشن کے لیے یکم جون کو بنگلا دیش یا انڈونیشیا کا چیلنج درپیش ہوگا، انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان نے پانچویں پوزیشن کے سیمی فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اومان کو بآسانی 2-5 سے ہرا دیا، پنلٹی کارنر سپیشلسٹ رضوان علی نے دو جبکہ رانا وحید، غضنفر علی اور معین شکیل نے ایک، ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا، اومان کی طرف سے الفرازی راشد اور المانی اصیل نے ایک، ایک گول کیا، اس کامیابی کے بعد پاکستان نے پانچویں پوزیشن کے فائنل میچ میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ 5ویں تا 8ویں پوزیشن کے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم بنگلا دیش یا انڈونیشیا سے یکم جون کو ہو گا۔