بہاولپور (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کو بیرونی خطرہ نہیں بلکہ اندرونی انتشار اور فتنے کا خطرہ ہے اور سب سے بڑا فتنہ عمران خان ہے، نمبربدل گیا ہے تو آج عدالت عظمیٰ میں خط لیکرچلا گیا ہے، جسٹس کھوسہ نے کہا ہمارے پاس آؤ فیصلہ کرتے ہیں، کیا اب عدالتوں کا یہ کام رہ گیا جہاں عمران فیل ہو اس کی مدد کو آئیں؟ عدالت عظمیٰ فتنہ باز سے دور رہے اور خود کو غیر جانبدار رکھے۔ ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہعمران خان جوانقلاب تم بذریعہ سپریم کورٹ لانا چاہتے ہو عوام اس انقلاب کوبھی ناکام بنائیں گے، سپریم کورٹ فتنہ باز سے دور رہے، سپریم کورٹ کو غیرجانبداررہنا ہوگا۔