ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے،(ن)لیگ سندھ

109

 

جھڈو (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چودھری محمد طارق اور صوبائی نائب صدر چودھری سجاد احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے 24 سال قبل 28 مئی 1998 کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دے کر یہ بات ثابت کر دی تھی کہ پاکستان بھرپور ایٹمی پروگرام کی صلاحیت رکھتا ہے اور آ ج پاکستان کا ازلی دشمن بھارت ایٹمی قوت اور ناقابل تسخیر پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مرد مجاہد میاں نواز شریف نے اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے بھرپور دباؤ اور اربوں ڈالرز کی پیشکش کو ٹھکرا کر بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 5 ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایک ایٹمی قوت بنا کر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا اور ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا سارا کریڈٹ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی محب وطن، نڈر،بہادر اور جرآت مندانہ لیڈر شپ کو جاتا ہے۔