امریکی فرمائش کو مسترد کرکے نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کئے، ن لیگ

287

لاہور: نوازشریف نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھرپور جواب دیا تھا، امریکی فرمائش کو نوازشریف نے مسترد کرکے ایٹمی دھماکے کئے،مشکل کی اس گھڑی میں شہبازشریف قوم کو باہر نکالیں گے، پرویز الٰہی کو جو خوش فہمی ہے اسے نکال دیں گے،17جولائی کو لاہور سے چاروں سیٹیں جیت کر مخالفین کو بتا دیں گے قوم کس کے ساتھ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے زیراہتمام ایوان وزیراعلی میں ” یوم تکبیر“کے حوالے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں لیگی رہنماﺅں، ارکان اسمبلی اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں خواجہ احمد حسان، شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق شرکت کی۔

اس موقع پر یوم تکبیر کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ نواز شریف نے آج کے روز پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ چار سالہ عمرانی دور میں جو کارکن ڈٹ کھڑے رہے انہیں ترجیح دی جائے گی، اپوزیشن جو جو پیچھے رہے انہیں قربانیاں دینے والے کارکنوں کے برابر نہیں آنے دیں گے، چار سال عمران خان کہتا رہا کہ تمہیں بحیرہ عرب میں پھینک دوں گا لیکن اس کے باوجود ورکر پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، ضمیر اجازت نہیں دیتا نئے آنے والوں کو پرانے ورکرز پر ترجیح دوں۔ پارٹیاں اپنے دروازے بند نہیں کرتیں لیکن اچھے وقت میں آنے والے بعد میں آگے آئیں۔