اسرائیل نے ایرانی کرنل کو قتل کیا‘ نیویارک ٹائمزکا دعویٰ

425

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں پاسداران انقلاب کے کرنل خدائی کے قتل کی ذمے داری اسرائیل نے قبول کر لی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکا کو بتایا ہے کہ کرنل صیاد خدائی کا قتل اسرائیل نے کروایا ہے۔ انٹیلی جنس عہدیدار وں کی بریفنگ میں اسرائیل نے امریکی حکام کو مطلع کیا کہ کرنل خدائی کے قتل کے پیچھے اس کا ہاتھ تھا۔ رپورٹ کے مطابق قتل کا مقصد ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کو خفیہ کارروائیوں سے باز رہنے کا پیغام دینا تھا۔