انڈس یونیورسٹی نے ہاکی ٹیم بنانے کا اعلان کردیا

341
انڈس یونیورسٹی کے صدر خالد امین کے ایچ اے کے جنرل سیکرٹری حیدر حسین کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین نے انڈس یونیورسٹی کراچی کے صدر خالد امین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر انڈس یونیورسٹی کے رجسٹرار یاسر امین سمیت دیگر بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران انڈس یونیورسٹی میں قومی کھیل ہاکی کی ترقی اور ٹیم کے قیام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، حیدر حسین نے خالد آمین کو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے کلینڈر ایئر سے آگاہ کیا,اس موقع پر حیدر حسین نے ہاکی ٹیم کے قیام کی درخواست کی جسے یونیورسٹی کے صدر نے قبول کرلی، سیکریٹری کے ایچ اے نے پیشکش کی کہ ٹیم کا قیام میرٹ کی بنیاد پر نامور اولمپیئنز اولمپیئن اصلاح الدین, اولمپیئن سمیع اللہ, اولمپیئن حنیف خان, اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن ایاز محمود, اولمپیئن احمد عالم , اولمپیئن وسیم فیروز سمیت دیگر لیجنڈز کی زیر نگرانی تشکیل دی جائے گی، ٹیم کے قیام اور پریکٹس کے لیے ایک معاہدے کی روح سے کے ایچ اے میں دستیاب سہولتیں انڈس یونیورسٹی کو مفت حاصل ہونگی جبکہ ٹیم کے لیے ایک باقاعدہ کوچ کی بھی تقرری کی جائے گی، بعد ازاں انڈس یونیورسٹی کے پریذیڈنٹ خالد امین نے کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین کو کراچی میں ہاکی کی ترقی اور انکی خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔