دادو(نمائندہ جسارت)بی سیکشن پولیس کی جانب سے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف گاؤں پیچوھا کے رہائشی نوجوان نعمت اللہ نے اپنے والد عالم پیچوھو اور رشتے دار ذوالفقار پیچوھو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 18 مئی کو دوپہر کے وقت اپنی کزن کو گرلز اسکول کے پیپر سے واپس گاؤں لے جا رہا تھا تو گوٹھ فتح زئونر کے مقام پر 3 موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سے دھکا دے کر گرا دیا اور موبائل فون اور 10 نقد رقم چھین لی اور میں نے موٹرسائیل کی چابی شاخ میں پھینک دی ڈاکوئوں سے ہاتھاپائی ہوئی ایک کا نقاب اتر گیا جس کا نام اسد اللہ سولنگی ہے ۔اس دوران چیخ و پکار پر ہوٹل بیٹھے افراد اور اہل علاقہ پہنچ گئے تو ڈاکو فرار ہوگئے ہم نے بی سیکشن تھانے پر رپورٹ درج کرائی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا جو رشوت کے عوض چھوڑ دیا گیا اور پولیس ہمارے ساتھ ڈکیتی واقعے کا مقدمہ درج نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس ایچ او منور چانڈیو کہا رہا ہے آپ جھگڑے یا کسی اور معاملے کا مقدمہ درج کرائیں ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کریں گے۔