امریکا نے ایرانی القدس فورس کے نیٹ ورک پر پابندی لگادی

213

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایران کی القدس فورس کی قیادت میں تیل کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں حزب اللہ، چین اور روس کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ایرانی نیٹ ورک نے لبنان کی حزب اللہ اور القدس فورس کے لیے کروڑوں ڈالر مالیت کیایرانی تیل کی ترسیل میں معاونت کی تھی۔امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے کہا ہے کہ نیٹ ورک کوروسی فیڈریشن اور سرکاری اقتصادی کاروباری اداروں کی حمایت حاصل ہے۔