ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی):گذشتہ 2ماہ کے دوران تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں 25سے 30 فیصد تک بڑھ گئیں ،بھٹوں پر اینٹوں کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا، جبکہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا۔ سریا ، سمیٹ ، ریت ، بجری ، اینٹوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد نئے تعمیر ہونے والی عمارتوں کا کام روک گیا ہے ، جس کیوجہ سے غریب دیہاڑی دار بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ کارروباری افراد کا کہنا ہے کہ ڈالرز کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے مجبورا قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑرہا ہے۔تاجروں نے سریا، سیمنٹ سمیت دیگر تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔حالات کشیدہ ہونے کیوجہ سے عمارتیں تعمیر کرنے والے افراد نے اچانک کام بند کر دیئے ہیں۔