روپے کی قدر میں اضافے کو فوری روکا جائے،راولپنڈی چیمبر

522
US dollar

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈا سمال انڈسٹری نے روپے کی قدر میں اضافے کے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ ملکی کرنسی کی گراوٹ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ راولپنڈی چیمبر آ ف ا سمال ٹریڈرز اینڈا سمال انڈسٹری کے صدر شیخ آصف ادریس نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں روپے کی قدر میں تقریباً چھ فیصد کمی آئی ہے جس کی بڑی وجوہات میں ملک میں غیر یقینی صورتحال شامل ہے ،ملک میں سیاسی استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے جب تک تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات نہیں اٹھائیں گی اس وقت تک ڈالر کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں میثاق معیشت پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے ،معاشی پالیسیوں میں تسلسل کے فقدان نے بھی معاشی مشکلات کو فروغ دینے میں اہم کر دار ادا کیا ہے جس سے نہ صرف مقامی سرمایہ داروں و تاجروں کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے بلکہ غیر ملکی سرمایہ دار بھی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غیر ضروری اور پر تعیش اشیاء کی درآمدات کی حوصلہ شکنی کی جائے۔