راولپنڈی (آن لائن)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے کشمیری حریت رہنما یاسین کو بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے عمر قیدکی سزا پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی قرار داد منظور کر لی ہے بار کے صدر طلعت محمود زیدی کی صدارت میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں بار کے جنرل سیکریٹری خرم شہزاد نے قرارداد مذمت پیش کی جس میںکہاگیا کہ یاسین ملک کشمیری عوام کی قانونی اور آئینی جدوجہد کے علمبردار ہیں،یاسین ملک کے خلاف جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کرکے انہیں پہلے3 سال تک جیل میں رکھا گیا۔قرارداد میں کہا گیاکہ بھارت کی جانب سے اس قسم کے بزدلانہ اقدام سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، ملک بھر کی وکلاء برادری کشمیری قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور یاسین ملک کی سزا کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی، بار کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کر لی ۔