یاسین ملک کے لیے ہرفورم پر آواز اٹھاؤں گا، زرداری

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو سزا دے کر مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔میں اعلان کرتا ہوں کہ یاسین ملک کی سزا کے خلاف اپیل کے لیے دنیا کے ہر فورم میں خود جاؤں گا۔انہوںنے کہا کہ میرا اور میری پارٹی کا دل کشمیریوں کے دل کے ساتھ دھڑکتاہے، ان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔بھارت دنیا میں انتہا پسندی کی بنیاد رکھ کر کیا پیغام دینا چاہتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹواور شہیدبے نظیربھٹو نے جس آزادی کاوعدہ کیاتھا اس کی پاسداری کریںگے۔ اس کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔