یہ چاہتے ہیں مال بنانے کا سلسلہ جاری رہے، شاہ محمود قریشی

271
The coffers

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہیں مال بنانے کا سلسلہ جاری رہے، دھاندلی کے خاتمے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرائی تھی، ہم نے ڈسکہ جیسے واقعات کو ہمیشہ بند کرنے کیلئے اقدامات کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے بجائے اپنے مفاد کو دیکھا، اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، نیب قوانین، ای وی ایم کے خاتمے کیلئے ہی یہ سب متحد ہوئے تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ نیب کو اینٹی کرپشن جیسا ادارہ بنانا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں مال بنانے کا سلسلہ جاری رہے، منی لانڈرنگ اورلوٹ مارکے ذریعے بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں، بھارت میں زیادہ ان پڑھ ہیں پھربھی ای وی ایم سے الیکشن ہوتا ہے۔