وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر راجہ ریاض کو مبارکباد

395

اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر راجہ ریاض کو مبارکباد دی جس پر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں اور ان کی بطور اپوزیشن لیڈر ذمہ داریاں نبھانے کے لئے ہر لحاظ سے ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے ان پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ہمیں خامی نظر آئے گی وہ وزیراعظم کے علم میں لائیں گے، ہمارا مثبت کردار ہوگا،

ہم چاہتے ہیں اسمبلی اپنی مدت پوری کرے اور وقت پر الیکشن ہوں، ہمارا تعاون ان کے ساتھ جاری رہے گا،اس موقع پر راجہ ریاض نے وزیراعظم کے پاس جاکر ان سے ہاتھ بھی ملایا۔