چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں شروع کردیں

177

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں شروع کردیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق تائیوان کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے تبصرے کے جواب میں چین نے یہ اقدام کیا ہے۔ پیر کے روز جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ کواڈ گروپ کے اجلاس میں تائیوان پر تبصرہ کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا تھا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکا ضرور مداخلت کرے گا۔صدر بائیڈن کے اس بیان کے ردعمل میں چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقین شروع کردی ہیں۔