ایرانی وفد کی منصورہ آمد، سراج الحق سے ملاقات‘دورہ ایران کی دعوت

127

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے معاون خصوصی ایرانی صدر برائے ثقافت ڈاکٹر حسین روزبا، معاون خصوصی ایران صدر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر عرب اسدی اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران جعفرروناس نے منصورہ میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے امیر جماعت کو ایران کے صدر کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ ایران اور پاکستان نے اسلامی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام ان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔ انھوں نے وفد کی منصورہ آمد پر شکریہ ادا کیا۔