بیجنگ : چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ ایشیا و بحرالکاہل خطے میں فوجی گروہ بندی یا گروہی محاذ آرائی کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کی جائے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے ان خیالات کا اظہار
ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل کے 87 ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وانگ ای نے کہا کہ 57سال قبل چین کے شہر شنگھائی میں ،اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل کا قیام عمل میں آیا تھا۔ آج ایشیا و بحرالکاہل کا خطہ ایک مرتبہ پھر تاریخی سنگم پر کھڑا ہے،
انہوں نے ایشیا و بحرا لکاہل کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل پر زور دیا۔ وانگ ای نے کہا کہ ثابت قدمی کے ساتھ امن و استحکام کا تحفظ کیا جانا چاہیئے اور اس خطے میں فوجی گروہ بندی یا گروہی محاذ آرائی کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کی جائے۔ دوسرا یہ کہ ، اتحاد کے ذریعے اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے۔
ایشیا و بحرالکاہل آزاد تجارتی زون کی تعمیر کو فروغ دیا جائے تاکہ عالمی اقتصادی بحالی کے لییمزید مواقع فراہم کیے جاسکیں۔تیسرا، جیت جیت پر مبنی تعاون کو فروغ دیا جائے اور2030پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کے لیے خدمات سرانجام دی جائیں۔وانگ ای نے کہا کہ چین ،ایشیا و بحرالکاہل میں امن و امان اور پائیدار ترقی کے لیے مزید خدمات سرانجام دے گا اور علاقائی ترقی میں اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل کے مزید موثر کردار کی حمایت جاری رکھے گا۔