ایرانی پاسداران کے کرنل کی ہلاکت کا الزام اسرائیل پر عائد

81

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی انٹیلی جنس نے پاسدارانِ انقلاب کے کنرل کے قتل کو اسرائیلی جاسوس سیل کی کارستانی قرار دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرنل صیاد خدائی کے قتل اور اسرائیلی سیل کے درمیان تعلق ہے۔ مقتول کرنل نے شام کو ہتھیاروں کی منتقلی اور ڈرون تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ تہران میں ہلاک ہونے والے ایرانی کرنل نے قبرص اور یونان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ایرانی حکام نے اس بات کو بھی اسرائیلی کارروائی کے لیے جواز بنایا ہے۔